قومی کھلاڑیوں کی راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

قومی کھلاڑیوں کی راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

ون ڈے سکواڈ نے پریکٹس میچ بھی کھیلا ،آسٹریلوی ٹیم آج پریکٹس کریگی کل دونوں ٹیمیں پریکٹس کرینگی اور26مئی کوکھلاڑی عیدکیلئے گھرجائینگے

سلام آباد(زاہداعوان/سپورٹس رپورٹر) قومی ون ڈے سکواڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا اورکھلاڑیوں نے راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے ۔ قومی ون ڈے سکواڈ کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ کوچز نے پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیئے ۔ پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم آج راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی اور پاکستانی ٹیم آرام کرے گی۔ کل بروز پیر دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی جبکہ 26 مئی کو پاکستانی کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ عیدالاضحی منانے کیلئے گھروں کو روانہ ہونگے جبکہ مہمان ٹیم پریکٹس کرے گی۔ 27 مئی کو مکمل آرام کا دن ہوگا جبکہ 28 مئی کو قومی کھلاڑی عید منانے کے بعد واپس ٹیم میں رپورٹ کرینگے ۔ 29 مئی کو دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز پریس کانفرنس کر ینگے اور 30 مئی کو سیریز کا پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں