فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں :وارم اپ میچ میں میکسیکو کی گھانا کو شکست
میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
وارم اپ میچ میں میزبان میکسیکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھانا کو کو دو صفر سے شکست دے دی۔ میچ میں میکسیکو کی جانب سے برائن گٹیریز اور گولرمو نے ایک، ایک گول سکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو شائقینِ فٹبال نے خوب سراہا، جبکہ کوچنگ اسٹاف نے بھی ٹیم کے مجموعی کھیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔