کراٹے ماسٹر حسین علی چنگیزی نے 6 ڈاؤن سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپان کے اعزاز ی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے چیف انسٹرکٹر سینسی حسین علی چنگیزی کو 6ڈان کاسر ٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر اور چیف انسٹرکٹر سینسی حسین علی چنگیزی نے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن( ورلڈ فیڈریشن) سے 6ڈان کا امتحان پاس کیاتھا۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹر ٹوکیو سے موصول ہونے والا 6 ڈان کاسرٹیفکیٹ جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ بلوچستان اور سرپرست اعلیٰ جے کے اے پاکستان سید ندیم عالم شاہ نے جاپان قونصلیٹ کوئٹہ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر اورچیف انسٹرکٹر سینسی حسین علی چنگیزی کو دیا۔