ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ثنا میر بھی شامل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ثنا میر بھی شامل

آسٹریلیا کی مل جونز،جولیا پرائس، ویسٹ انڈیز کی سٹیسی آن کنگ، انگلینڈ کی ایشا گوہا،ایبونی رینفورڈ بھی پینل کا حصہ ، متھالی راج بھی کمنٹری کرینگے

 لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا،جس میں زیادہ تر خواتین کمنٹیٹرز شامل ہیں۔پاکستان کی ثناء میر بھی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران کمینٹری کریں گی جبکہ ان کے ساتھ آسٹریلیا کی مل جونز،جولیا پرائس، ویسٹ انڈیز کی سٹیسی آن کنگ بھی شامل ہیں۔میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں انگلینڈ کی ایشا گوہا،ایبونی رینفورڈ بھی پینل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ متھالی راج، تاش فارنٹ،انجم چوپڑا، ویدا کرشنامورتی، ایزوبیل جوئس اور کیٹی مارٹن بھی کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔

مردوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، بھارت کے دنیش کارتک ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کمینٹری پینل کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ پینل میں این بشپ، این اسمتھ، ناصر حسین، سائمن ڈول بھی شامل ہیں۔میگا ایونٹ کے پریزینٹرز میں چارلس ڈگنل ، نٹالی گرمانوس،ایلن ولکنز،لورا مک گولڈرک، جتن سپرو، کیس نائیڈو،رونک کپور اور علی مچل کو شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹو نٹی ورلڈ کپ کا 12 جون سے آغاز ہوگا اور افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں