برٹش اوپن سکواش:مصر ی کھلاڑی نے 94 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

برٹش اوپن سکواش:مصر ی کھلاڑی نے 94 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)مصر کی نوجوان سکواش سٹار امینہ عرفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور اس کے ساتھ ہی 94 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں 18 سالہ عرفی نے اپنی ہم وطن اور تجربہ کار کھلاڑی نور الشربینی کو 1-3 سے شکست دی۔مقابلے کا آغاز نور الشربینی کے حق میں رہا تاہم امینہ عرفی نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے تین گیمز جیت لیے ۔اس کامیابی کے ساتھ وہ برٹش اوپن ویمنز چیمپئن بننے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔اس سے قبل یہ اعزاز سوسن نول کے پاس تھا جنہوں نے 1932 میں 19 سال اور آٹھ ماہ کی عمر میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ مردوں کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے پال کول نے مصر کے عالمی نمبر ایک مصطفیٰ عسل کو 1-3 سے ہرا کر اپنے کیریئر کا تیسرا برٹش اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں