یاور حسین پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایڈ منسٹر یٹوسروس گریڈ 20 کے افسریاور حسین کو پاکستان سپور ٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا۔
یاور حسین کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل یاسر پیر زادہ کے جانے کے بعد محی الدین وانی کے پاس ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج تھا۔ نئے ڈی جی پی ایس بی یاور حسین بطور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے یاور حسین بلوچستان میں بھی فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔یاور حسین بطور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ امورز بھی کام کرچکے ہیں۔