قومی کپتان فاطمہ ثنا ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید
لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہاہے کہ توقع ہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، تمام کھلاڑی پراعتماد اور عمدہ پرفارمنس کے لیے تیار ہیں۔ یہاں تمام ٹیموں کے سپورٹرز کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے اور ہم اس کو انجوائے بھی کررہے ہیں۔ میں اچھے ردھم میں ہوں اور کوشش ہوگی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور اچھا پرفارم کروں۔واضح رہے کہ قومی ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔