بنگلہ دیش کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

جوش انگلس قیادت کرینگے ،ٹریوس ہیڈ باہر،پہلاون ڈے آج کھیلاجائیگا

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ،جوش انگلس کی قیادت میں ، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس اور ناتھن ایلس شامل ہیں۔ان کے علاوہ کیمرون گرین، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، اولیور پیک، میتھیو رینشا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا سکواڈ کا حصہ ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ ذاتی وجوہات کی بنا پر جبکہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر رہیں گے۔

ٹریوس ہیڈ آئندہ ٹی20 سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے اور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آسٹریلیا اور بنگلہ ا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے میر پور میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 11 اور 14 جون کو میرپور کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے جو 17، 19 اور 21 جون کو چٹوگرام کھیلی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں