افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں اننگز اور 300 رنز سے شکست

افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں اننگز اور 300 رنز سے شکست

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی افغانستان کی ٹیم پہلے 152رنز اورفالوآن کے بعد 112رنزپرڈھیرہوگئی

 چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میں اننگز اور 300 رنز سے شکست دے دی۔نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 564 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔کپتان شبمان گل 126 اور کے ایل راہول 100 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سائی سدھرشن اور رشبھ پانت نے بھی 81، 81 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلیں۔

افغانستان کی جانب سے محمد سلیم نے 6 جبکہ ضیائالرحمان اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رحمت شاہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے ۔بھارت کی جانب سے مانو ستھر نے 6، پراسیدھ کرشنا نے 3 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔فالو آن ہونے کے بعد افغان ٹیم نے بہتر آغاز کرتے ہوئے 42 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم اس کے باوجود پہلی اننگز سے کم سکور (112) پر ڈھیر ہوگئی۔واشنگٹن سندر نے 4، کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ مانو ستھر اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں