قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کی جاپان سے واپسی ، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کی جاپان سے  واپسی ، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شائقین ہاکی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 قومی کھلاڑیوں سمیت کوچز کو ہار پہنائے گئے اور پھول نچھاور کے گئے۔ اس موقع پر قوم انڈر 18 ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین قمر ابراہیم نے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی و دیگر شائقین ہاکی کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں