چیس فیڈریشن آف پاکستان کے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

 چیس فیڈریشن آف پاکستان کے  منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔۔۔

 جہاں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے صدرذیشان نقوی منتخب ،سینئر نائب صدرانور سلیم، نائب صدر اول آغا وسیم، نائب صدر دوم محمد وسیم ،نائب صدر سومانعام اللہ نے، سیکرٹری جنرل گوہر اقبال، فنانس سیکرٹری مصور خان ،جوائنٹ سیکرٹری واصف نثار اور پریس سیکرٹری شاہد خان سے حلف لیا۔ اس موقع پر محی الدین وانی نے کہا کہ چیس کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن سپورٹ کریں گے، جلد سپورٹس بورڈ میں چیس کا ایونٹ منعقد کروایا جائے، چیس کے کھیل میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلینٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں