600سال پرانا کپڑابُننے والی 20سالہ لڑکی کا ڈھانچہ برآمد
پیرو میں 600سال پرانا 20سالہ لڑکی کا ڈھانچہ برآمد ہواہے جس کے بارے میں آثار قدیمہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ وہ کپڑے بُننے کا کام کرتی تھی
لیما(نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک میدان کی کھدائی کے دوران مزدورں کو لڑکی کا ڈھانچہ ملا ۔اس ڈھانچے کی جانچ کرنے والے ماہرین کا کہناہے کہ یہ خاتون 600سال قبل انکا سلطنت میں رہتی تھی ،اس کا قد تقریباً 5فٹ اور عمر 20سال کے قریب تھی ۔ماہرین کے مطابق یہ لڑکی کپڑے بُننے کا کام کرتی تھی ،مزید جانچ کے بعد اس کے بارے میں مزید انکشافات کئے جاسکیں گے ۔