1منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھولنے کا ریکارڈ

1منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھولنے کا ریکارڈ

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

اوٹاوا(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹاریو کے رہائشی چکی میڈی نامی شہری نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز نے اپنے نام کیا۔عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میڈی نے ماضی کے تمام ریکارڈ برابر کر کے اپنا نام درج کرایا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک منٹ میں گیارہ کین کھولنے کا ریکارڈ ریان سٹاک نامی شخص کے پاس تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں