کیلیفورنیا،پانی میں ڈوب کر بجلی بنانے والی پتنگ کا تجربہ

کیلیفورنیا،پانی میں ڈوب کر بجلی بنانے والی پتنگ کا تجربہ

اگرچہ ہم ہوا میں پرواز کرنے والی پتنگوں سے بجلی بنانے کا تجربہ کرچکے ہیں

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)لیکن عین اسی اصول پر ایک پتنگ نما پیراک آلے کا تجربہ کیا جارہا ہے جو سمندری لہروں کے بل پر بجلی تیار کرسکے گا۔اسے مینٹا سسٹمز کا نام دیا گیا ہے جو نہ صرف سمندر بلکہ دریاؤں کی لہروں سے بھی پانی بناسکتا ہے ۔ منصوبے کا دل و دماغ پالیمر کمپوزٹ فوم سے بنی پتنگ ہے جس کی شکل ہوبہو مینٹا رے مچھلی سے ملتی ہے ۔ یہ پتنگ ایک تار سے جڑی ہوتی ہے اور اس کا اگلا سرا سمندری فرش یا دریا کے اس حصے پر کھونٹے کی طرح نصب ہوتا ہے جہاں پانی کی تیز لہریں بن رہی ہوتی ہیں۔ تار کا سرا برقی موٹر اور ایک جنریٹر سے جوڑا جاتا ہے ۔ اس طرح تار کھلتا چلاجاتا ہے اور جنریٹر کو گھماتا ہے ۔ یہ جنریٹر بجلی بناکر اسے ایک بیٹری میں جمع رکھتا ہے یا براہِ راست مرکزی گرڈ نظام تک منتقل کردیتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں