پٹرول بھرنے والے شخص نے کیا کیا کہ لٹیرے بھاگ اٹھے

پٹرول بھرنے والے شخص نے کیا کیا کہ لٹیرے بھاگ اٹھے

لٹیروں نے سوچا بھی نہ تھا کہ اپنی گاڑی میں اطمینان سے پٹرول بھرنے والا شخص اتنا خطرناک رد عمل دے دے گا

سانتیاگو(نیٹ نیوز)ابھی وہ اس شخص تک پہنچے بھی نہ تھے کہ انھیں اپنی جانیں بچانے کیلئے سر پر پیر رکھ کر بھاگنا پڑا۔ واقعہ جنوبی امریکا کے ایک ملک چلی کا ہے ، کسی مقام پر ایک پٹرول پمپ پر ایک شہری اپنی کار میں ایندھن بھر رہا تھا ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید وین بڑی تیزی سے آ کر کار کے بالکل قریب رک گئی، اور دونوں کے طرف کے دروازوں سے 3 ڈاکو تیزی سے نیچے اتر کر اس شخص کی طرف بڑھے تو اس نے ڈسپنسر کا رخ ان کی طرف کر دیا اور پٹرول ان پر سپرے کرنے لگا۔پٹرول کے حملے سے لٹیروں کے اوسان خطا ہو گئے ، اور وہ الٹے پیر بھاگنے لگے ، وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنا تک بھول گئے اور آگے پیچھے ہوتے رہے ، تاہم اسی بدحواسی کے عالم میں وہ وین میں بیٹھے اور بھاگ گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں