بچے کا ایسا نام جسے 50ہزار افراد بھی دہرانے میں ناکام

بچے کا ایسا نام جسے 50ہزار افراد بھی دہرانے میں ناکام

فلپائن کی ایک فیملی نے نوزائیدہ بچے کا بہت انوکھا لیکن نہایت مشکل ترین نام رکھا ہے

منیلا(نیٹ نیوز)اس نام کی ادائیگی کی کوشش میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ لوگ ناکام ہو چکے ہیں۔بچے کا نام اس کے دادا روغل فیرولن استریرا نے Ghlynnyl Hylhyr Yzzyghyl Mampuan Buscato رکھا ہے ، یہ اتنا مشکل نام ہے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ بنانیوالے سرکاری اہل کار نے ہجے میں متعدد مرتبہ غلطیاں کیں، جس کی وجہ سے اسے بار بار پرنٹ کیا گیا۔غلینل ہلہائر یزیغل مامپوان بوسکاٹو کی ادائیگی اتنی مشکل ثابت ہو رہی ہے کہ دادا نے خود ہی اس سے بھی عجیب نک نیم consonant رکھ دیا، کانسونینٹ بولی کی ایک آواز کو کہتے ہیں، جو vowel نہیں ہوتی۔بچے کے والد کے دوست نے فیس بک پر بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کیا ۔لوگ بچے کا نام ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی اس میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں