سر کی جوؤں نے جسم کا خون چوس لیا، بچی ہسپتال داخل

سر کی جوؤں نے جسم کا خون چوس لیا، بچی ہسپتال داخل

ریاست انڈیانا کے شہر سکاٹسبرگ میں 26 سالہ خاتون شیان نکول سنگھ نے اپنی 4 سال کی بیٹی کو ایمرجنسی میں ہسپتال میں داخل کرایا

انڈیانا(نیٹ نیوز)ڈاکٹرز نے بچی کا معائنہ کیا تو حیران رہ گئے ۔بچی کے سر میں سیکڑوں جوئیں تھیں جنھوں نے بچی کے جسم سے خون چوس کر اس کو موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ شیان نکول سنگھ کو بچے کا دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، شیان پر بچی کا دھیان نہ رکھنا اور درست خیال نہ رکھنے کی وجہ سے نقصان جیسی دفعات لگائی گئی ہیں، یہ چارجز ڈاکٹرز کے ذریعے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر لگائی گئیں۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ جب بچی کو ہسپتال لایا گیا تب اس کی حالت کافی خراب تھی، بچی کے جسم میں موجود خون میں ہیموگلوبین نہیں تھا، ہیموگلوبین خون میں موجود آکسیجن ہوتا ہے ، جو جسم میں خون کی سپلائی کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں