پالتو جانور کو ’کتا‘ کہنے پر علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

پالتو جانور کو ’کتا‘ کہنے پر علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

بھارت میں پالتو جانور کو نام سے نہ پکارنے پر مالک طیش میں آگیا

ممبئی(نیٹ نیوز)جانور کو نام کے بجائے ’کتا‘ کہنے پر مالک نے پڑوسیوں کو دھو ڈالا۔ واقعہ گوروگرام کے علاقے جیوتی پارک کے قریب پیش آیا ۔اہل علاقہ نے مالک سے متعدد بار درخواست کی کہ وہ اپنے پالتو جانور کو باندھ کر رکھیں لیکن اس کا کو اثر نہیں ہوا۔اس معاملے کو لے کر تلخی بڑھتی گئی اور بحث و تکرار شروع ہو گئی، کشیدہ ماحول میں اچانک ایک شخص نے پالتو جانور کو اس کے نام سے پکارنے کے بجائے کتا کہہ دیا۔بس یہ سننا تھا کہ مالک آپے سے باہر ہوگیا اور وہ چڑھ دوڑا، یہ منظر دیکھ دونوں کے اہل خانہ بھی پہنچ گئے اور ایک دوسرے کو بریُ طرح پیٹ ڈالا۔علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، خواتین اور مردوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاتوں اور گھوسوں کا بے رحمانہ استعمال کرتے رہے اس لڑائی میں کئی افراد زخمی ہوئے اور ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں