بھارت میں ہاتھی بھی کرکٹ کھیلنے لگا، ویڈیو وائرل
دنیا کے بیشتر ممالک میں کھیلا جانے والا کرکٹ اب جانوروں میں بھی مقبول ہوگیا
ممبئی(نیٹ نیوز)اس بات کا اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک ہاتھی کرکٹ کا بیٹ پکڑے شاٹ لگا رہا ہے ۔ہاتھی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔برطانوی کرکٹر مائیکل وان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یقیناً یہ ہاتھی برطانوی پاسپورٹ کا حامل ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کسی نامعلوم مقام پر ایک آدمی ہاتھی کو باؤلنگ کروا رہا ہے جبکہ سونڈ میں ڈنڈا تھامے ہاتھی گیند پر زور سے ہٹ لگاتا ہے اور گیند ہوا میں اڑتی دور جا گرتی ہے ۔آدمی ہاتھی کو دو مرتبہ گیند کراتا ہے جس پر وہ زور سے شاٹ لگاتا ہے ، اس دوران ارد گرد کھڑے افراد کی خوشی بھی دیدنی ہے ۔