چند ہزار کی رقم کے معاملے پر لاکھوں کی عمارت گرادی

چند ہزار کی رقم کے معاملے پر لاکھوں کی عمارت گرادی

برطانیہ میں ایک بلڈر نے معمولی سی رقم کے تنازع پر 5 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی عمارت منہدم کردی

لندن(نیٹ نیوز)جس وقت عمارت منہدم کی گئی اس وقت عمارت کے مالکان گھر پر موجود نہیں تھے ۔ بلڈر نے 5 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی عمارت جس رقم کے تنازع پر منہدم کی وہ صرف 3 ہزار 500 پاؤنڈز تھی۔ اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لیسٹر کے سٹونی گیٹ پر واقع عمارت کے مالک جے کرجی کا کہنا ہے کہ بلڈر نے ایک طرح سے ان سے بدلہ لیا ہے کیونکہ ان کا معمولی رقم پر تنازع ہوا تھا۔ جے کرجی ایک آئی ٹی فرم سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے خوابوں کے گھر کو منہدم کئے جانے پر انتہائی رنجیدہ و غمزدہ ہیں جب کہ جو مالی نقصان انہیں اٹھانا پڑے گا وہ علیحدہ ہے ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق منہدم کیے جانے والے گھر کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ عمارت گرانے کیلئے باقاعدہ مشینری استعمال کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں