چربی بھرے جگر کے مرض کا علاج ہارمون تھراپی سے ممکن

چربی بھرے جگر کے مرض کا علاج ہارمون تھراپی سے ممکن

دنیا میں بالخصوص مردوں کی بڑی تعداد چکنائی بھرے جگر کے مرض میں گرفتار ہے اور اب مسلسل تحقیق کے بعد اس کے علاج کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے

مشی گن(نیٹ نیوز)اس کیفیت کو نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کہا جاتا ہے ۔ اس مرض میں جسمانی چربی کسی طرح سے جگر میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ایک طرح کا ہارمون ‘لیپٹن’ اس کیفیت کو ختم کرسکتا ہے ۔ یہ تحقیق ایلف اورل نے کی ہے جو مشی گن کی سائنسدان ہیں ۔ انہوں نے 2002 میں معلوم کیا تھا کہ اس مرض کی جینیاتی کیفیت کے شکار افراد میں لیپٹن ہارمون کی کمی ہوتی ہے ۔ اگر انہیں کسی سپلیمنٹ میں یہ ہارمون دیا جائے تو جگر میں چربی بھرنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے اور اسے لیپٹن تھراپی کا نام دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب لیپٹن تھراپی سے کئی افراد میں ذیابیطس کے مرض کا خطرہ کم ہوگیا تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں