اب دوا کی بڑی گولی کو مختصر کرنا بہت آسان

اب دوا کی بڑی گولی کو مختصر کرنا بہت آسان

بچے ہوں یا بڑے اکثرانہیں دوا بھری بڑی بڑی گولیاں نگلنے میں بڑی مشکل پیش آتی ہے

بوسٹن(نیٹ نیوز)بچے ہوں یا بڑے اکثرانہیں دوا بھری بڑی بڑی گولیاں نگلنے میں بڑی مشکل پیش آتی ہے ۔اب میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے گولی کے انہی اجزا کو مختصرکرکے ان کی جسامت نصف کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ نئی ٹیکنالوجی بالخصوص ان دواؤں کے لیے مؤثر ہے جو پانی میں حل ہوجانے والے سالمات پرمشتمل ہوتی ہی ۔ سائنسدانوں نے کولیسٹرول کم کرنے والی ایک دوا پر کام کیا جس کا عام نام ‘فینوفائبریٹ’ ہے ۔ پہلے اسے ایک قسم کے تیل‘ اینیسول’ میں گھولا گیا۔ پھر اسے الٹراسونکیشن کے عمل سے گزار کر دونوں اجزا کو پانی کو ملایا گیا۔ اب یہ آمیزہ ایک گاڑھے ایملشن کی شکل اختیار کرگیا۔اگلے مرحلے میں نینو ایملشن کو گرم پانی میں ڈالا گیا جہاں وہ ٹھوس ہوگیا اور ذرے سے ٹھوس جیل نما قطرہ بن گیا۔ اس طرح خشک کرنے پر ایک دوا وجود میں آئی ،اب انہیں پیس کر گولی بنائی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں