بیجنگ، خودکار چینی مریخی گاڑی کی نئی تصاویر جاری

بیجنگ، خودکار چینی مریخی گاڑی کی نئی تصاویر جاری

چینی خلائی تحقیقی ایجنسی ‘‘سی این ایس اے ’’ کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی خودکار گاڑی ‘‘ژورونگ روور’’ کی تازہ ترین تصاویر جاری کردی گئی ہیں

بیجنگ(نیٹ نیوز) یہ تصاویر ‘‘چائنیز ژورونگ مارس روور’’ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ٹویٹ میں چار تصویروں کی مختصر وضاحت بھی دی گئی ہے ۔پہلی تصویر جس میں ژورونگ روور اور اس کا پلیٹ فارم دکھائی دے رہے ہیں وائرلیس کیمرے سے کھینچی گئی ہے جو ژورونگ روور نے مریخ کی سطح پر نصب کیا تھا۔دوسری تصویر میں ژورونگ روور کا پلیٹ فارم دکھایا گیا ہے جس پر چین کا جھنڈا نمایاں ہے ۔تیسری تصویر مریخی سطح کی ہے جس پر ژورونگ روور کے پہیوں سے بننے والے نشانات ہیں۔چوتھی اور آخری تصویر ‘‘مارس پینوراما’’ یعنی مشن کے کیمرے کو مکمل دائرے میں گھما کر لی گئی کئی تصویروں کا مجموعہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں