بجلی بنانے والا ننھا منا ٹربائن جو بیگ میں سما جائے

بجلی بنانے والا ننھا منا ٹربائن جو بیگ میں سما جائے

آج کے جدید دور میں ہمیں کم ازکم اپنے سمارٹ فون کیلئے ہمہ وقت بجلی درکار ہوتی ہے

وکٹوریا(نیٹ نیوز)آج کے جدید دور میں ہمیں کم ازکم اپنے سمارٹ فون کیلئے ہمہ وقت بجلی درکار ہوتی ہے ۔ اب دنیا کا سب سے چھوٹا ہوائی ٹربائن بنایا گیا ہے جس کا وزن صرف تین پونڈ ہے اور وہ 8 سے 28 میل فی گھنٹے ہوا سے گھوم کر بجلی تیار کرسکتا ہے ۔اسے بیگ میں رکھنے اور کھول کر تیار کرنے میں دو سے تین منٹ لگتے ہیں۔ اس ونڈ ٹربائن کو ‘شائن’ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ماحول دوست اور مؤثر ہوائی چارجر بھی کہا جاسکتا ہے ۔اگر آپ پہاڑوں پر جارہے ہیں، سمندر کنارے ہیں یا کسی میدان میں ہیں، شائن معمولی تیز ہوا سے بھی بجلی بناسکتا ہے جو آپ کی ضروریات کے لیے کافی ہوتی ہے ۔ مجموعی طور پر یہ 40 واٹ کا ٹربائن ہے اور اس میں 12000 ایم اے ایچ کی مضبوط بیٹری نصب ہے اگر کسی جگہ درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ بھی ہو تب بھی اس کا برقی نظام اور ڈیزائن قائم رہتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں