کیوبا کے باشندے نے سیکڑوں پیلیکن کو دوست بنالیا

کیوبا کے باشندے نے سیکڑوں پیلیکن کو دوست بنالیا

سمندری پرندے پیلیکن آزاد رہتے ہیں اور عموماً پالتو نہیں ہوتے لیکن مسلسل 20 سال کی محبت اور دیکھ بھال سے اب وہ کیوبا کے ایک بزرگ کے دوست بن چکے ہیں

کیوبا(نیٹ نیوز)لیونارڈو کاریلو نے کسی پرندے کو ‘باعزت مائیکل’ کہا یا دوسرے کو ‘محبوب پنچیٹو’ کے نام سے پکارا ہے ۔ پیلیکن سال میں ایک مرتبہ اس کے چوبی گھرکا رخ کرتے ہیں اور جب تک وہ واپس نہیں لوٹتے لیونارڈو ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ دن میں تین سے چار مرتبہ انہیں دانا پانی پیش کرتے ہیں اور زخمی پیلیکن کا علاج کرتے ہیں۔اب لیونارڈو کی عمر 62 برس ہوچکی ہے وہ 40 برس کی عمر سے ان پرندوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ اب ہر سال نقل مکانی کرکے 100 سے زائد پرندے ان کے پاس آتے ہیں۔ لیونارڈو کے دیہات، گوانیمار میں دسمبر کے مہینے میں یہ پرندے آتے ہیں اور سردیاں گزار کر مئی میں دوبارہ اڑان بھرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں