تین کروڑ کی قیمتی کار برف خانے میں رکھ دی گئی

تین کروڑ کی قیمتی کار برف خانے میں رکھ دی گئی

ایک مشہور جاپانی کمپنی نے اپنی نئی اور مہنگی کار کو آزمائش کی غرض سے 12 گھنٹے کیلئے بڑے سرد خانے میں رکھوا دیا

بیڈفورڈ(نیٹ نیوز)ایک مشہور جاپانی کمپنی نے اپنی نئی اور مہنگی کار کو آزمائش کی غرض سے 12 گھنٹے کیلئے بڑے سرد خانے میں رکھوا دیا جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔یہ جاپانی کمپنی ‘‘لیکسس’’ ہے جو مہنگی کاریں بنانے کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ اس کمپنی کی کاریں یورپ اور امریکا میں فروخت ہوتی ہیں۔اسی کمپنی نے اپنی نئی ‘‘ایل سی کنورٹیبل’’ کار کو شدید سرد موسم میں آزمانے کی غرض سے بارہ گھنٹوں کیلئے سرد خانے میں بند کردیا جو بیڈفورڈشائر، برطانیہ کے ملبروک پرووِنگ گراؤنڈ میں واقع ہے ۔ کمپنی کے مطابق یہ کار شدید سرد موسمیاتی آزمائش پر پوری اتری اور اس نے زبردست قوتِ برداشت کا مظاہرہ کیا۔آزمائش مکمل ہونے تک اس کار کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر برف جم گئی تھی لیکن پھر بھی یہ سخت جان ثابت ہوئی اور اس کی کارکردگی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں