چین میں15ہاتھیوں کامٹرگشت ،ٹی وی پر24گھنٹے آن ایئر

چین میں15ہاتھیوں کامٹرگشت ،ٹی وی پر24گھنٹے آن ایئر

چین میں مٹرگشت کرنے والے 15 ہاتھیوں کے جھنڈ کو مزید تباہی پھیلانے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں

بیجنگ (نیٹ نیوز)جبکہ ان میں سے ایک ہاتھی اپنے جھنڈ سے بچھڑ گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اکیلا ہاتھی گزشتہ چار دنوں میں اپنے دوستوں سے 12 کلومیٹر دور رہ گیا ہے ۔ چین کا سرکاری ٹی وی اس جھنڈ کو 24 گھنٹوں براہ راست دکھا رہا ہے اور ان کے سفر پر ڈرون کیمروں کی مدد سے نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ان کے راستے میں آنے والے مقامی افراد کو گھروں سے نکال کرمحفوظ جگہ پرشفٹ کیا جارہاہے ،اب تک ہاتھیوں کے کھیتوں میں گھس کر تباہی مچانے سے کسانوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے گذشتہ ہفتے ہاتھیوں کا یہ جھنڈ یونن صوبے کے دارالحکومت کنمنگ میں داخل ہو گیا تھاجس کے بعد سے ا ن کی نگرانی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں