بیمار مالکن سے کتے کی محبت دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

بیمار مالکن سے کتے کی محبت دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

ترکی کے شہر استنبول میں ایک کتے کی اپنی بیمارمالکن سے محبت کے شاندار مظاہرے نے وفاداری کی ایک نئی مثال قائم کردی

استنبول (نیٹ نیوز)میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول کے جزیرے بیوکاڈا میں کتے کی مالکن کو بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران کتے نے ایمبولینس میں سوار ہونے کی کوشش کی تو اسے باہر نکال دیا گیا تو اس نے ایمبولینس کے پیچھے دوڑ لگادی اور ہسپتال جا پہنچا۔کتے کی وفاداری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی آبدیدہ ہوگئے ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو نے میرے دل کو پگھلا دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں