جنگلی بھینسوں سے ڈرے شیروں کو ’’چوڑیاں‘‘ پہننے کامشورہ

جنگلی بھینسوں سے ڈرے شیروں کو ’’چوڑیاں‘‘ پہننے کامشورہ

کینیا میں ببر شیر جنگلی بھینسوں سے اپنی جان بچانے کیلئے درخت پر چڑھ گیا

نیروبی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ بھینسوں کا شکار کررہا تھا لیکن ان کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی جس کے باعث دیگر شیر فرار اور ایک درخت پر چڑھ گیا۔بھیسوں کی وجہ سے شیر تقریباً ایک گھنٹے تک درخت پر چڑھا رہا جبکہ ناروے سے تعلق رکھنے والے اولو نامی فوٹوگرافر نے جنگل کے ان خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا اور سوشل میڈیا پر شیئرکردیا جہاں صارفین نے شیروں کی بزدلی پرانہیں خوب باتیں سنائیں ،ایک جذباتی صارف نے تو چوڑیاں پہننے کا مشورہ دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں