کافی پینے اور سیلفیاں بنانے کیلئے ٹرین میں کیفے کا آغاز

کافی پینے اور سیلفیاں بنانے کیلئے ٹرین میں کیفے کا آغاز

کمبوڈیا میں ٹرین کیفے کا آغاز ہوگیا، جہاں آپ نہ صرف سیلفیاں بنا سکتے ہیں بلکہ کافی بھی انجوائے کر سکتے ہیں

باٹم بینگ (نیٹ نیوز)کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے باعث ٹرینوں پرپابندی لگادی گئی تھی ،ایسے میں ایک نجی کمپنی کوخسارے سے بچنے کیلئے آئیڈیا آیا اورانہوں نے ایک ٹرین کو کیفے میں بدل دیا۔یہ ٹرین کہیں نہیں جاتی بس آپ اس میں بیٹھ کر کافی پی سکتے ہیں اور سیلفی بناسکے ہیں ۔کمپنی کے مالکان کا کہناتھاکہ ٹرینیں بندہونے سے کمپنی کو خسارے کا سامناتھا اور ملازمین کی تنخواہیں دینے کا مسئلہ بن رہاتھا،اس کیفے کی آمد ن سے مالی پریشانیوں میں کافی حد تک کمی ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں