خشک آلو بخارے کے مجموعی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد

خشک آلو بخارے کے مجموعی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد

خشک آلو بخارا مجموعی صحت کیلئے نہایت مفید ہے ۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق آلو بخارا اگر اسے خشک کر کے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے ۔ خشک آلو بخارا وٹامن کے...

لاہور(نیٹ نیوز)آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔ آلو بخارا فائبر سے بھرپور پھل ہے ، فائبر وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ خشک آلو بخارا پوٹاشیئم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، جن افراد کو بینائی کی کمزوری کی شکایت ہو اُن کیلئے آلو بخارہ بہترین دوا کا کردار ادا کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں