ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے خواتین کو جسمانی نقصان
مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ذہنی دباؤ کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ غیر صحت مند خوراک بھی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)اس قسم کی غیر صحت بخش خوراک یا فاسٹ فوڈ، صبح کا ناشتہ نہ کرنا، کیفین اور ہائی گلاسیمک خوراک خواتین میں مردوں سے زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے اور وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا کہ بالغ افراد میں ورزش اور بہتر ذہنی صحت کا تعلق خوراک میں تبدیلی سے ہے ۔ تحقیقی ٹیم میں شامل اسسٹنٹ پروفیسر آف ہیلتھ اینڈ ویل بینگ سٹڈیز کی اس سے قبل جو تحقیق شائع ہوئی وہ ڈائٹ اور موڈ پر مبنی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ اعلیٰ معیار کی خوراک ذہنی صحت کو بہتر کرتی ہے ۔ تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں غیر معیاری اور ناقص خوراک ذہنی دباؤ کا سبب بنتا ہے ۔