موٹے لوگ مذاق اڑائے جانے پر زیادہ کھاتے ہیں

موٹے لوگ مذاق اڑائے جانے پر زیادہ کھاتے ہیں

امریکا میں نوجوانوں پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر موٹے لوگوں کا مذاق اُڑایا جائے تو وہ مایوس ہو کر زیادہ کھانے لگتے ہیں اور یوں مزید موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز)تحقیق کرنے والوں کا کہناہے کہ اگر کسی شخص کو موٹا ہونے کے طعنے دئیے جائیں اور اس کے کھانے پینے پر مذاق اُڑایا جائے تو وہ شدید بددلی کا شکار ہوکر مزید کھانے لگتا ہے ؛ اور نتیجتاً اس کے مزید موٹے ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ماضی میں بھی اسی نوعیت کی دیگر تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ ایساعمل موٹے لوگوں کے کھانے پینے میں بے اعتدالی لاسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں