ہاتھی کیچڑ اور مٹی کے گارے میں خوش رہتے ہیں

ہاتھی کیچڑ اور مٹی کے گارے میں خوش رہتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ہاتھی کیچڑ میں لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کررہا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اس مست اور خوش ہاتھی کی ویڈیو اوریگون زو نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔ واضح رہے کہ ہاتھی اس قسم کے ماحول جس میں کیچڑ اور مٹی کے گیلے گارے سے بہت انجوائے کرتے ہیں۔ویسے تو اسے بہت لوگوں نے دیکھی ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ جب آپ بھی اس کلپ کو دیکھیں گے تو مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور کچھ ایسا ہی کرنا چاہیں گے ۔صارفین نے اس ہاتھی کو ضدی بچے سے مشابہہ قراردیااور خوب باتیں بھی سنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں