ایشیا ، دل کی بیماریاں وبا کی طرح پھیل رہی ہیں:تحقیق

ایشیا ، دل کی بیماریاں وبا کی طرح پھیل رہی ہیں:تحقیق

سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں امراضِ قلب سے سالانہ جتنی اموات ہورہی ہیں

بیجنگ(نیٹ نیوز)ان میں سے آدھے واقعات کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے ، جہاں یہ مرض وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی نے اپنی تازہ اشاعت میں اس خوفناک رجحان کو ایک وبا قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا میں دل اور دل کی رگوں کے امراض کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک میں بڑے پیمانے پر سماجی، معاشی، ماحولیاتی اور غذائی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحتمند اور امراضِ قلب سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے ۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ کے پروفیسر ڈون ژیاؤ تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ باقاعدہ ورزش،غذائی احتیاط، تمباکونوشی سے انکار، ذیابیطس کے مؤثر علاج اور بلڈ پریشر قابو رکھ کر امراضِ قلب سے بچا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں