کروڑوں کہکشاؤں کے جھرمٹ بھی گردش میں ہیں:تحقیق
ہماری کائنات بہت عجیب وغریب ہے اور اب ایک نئی دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کائنات میں انتہائی بڑی ساختیں بھی زیرِ گردش ہیں
لائپزگ(نیٹ نیوز)جن میں بیک وقت کروڑوں کہکشاؤں کے مجموعے ، جھرمٹ اور ریشے تک شامل ہیں۔اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہماری کائنات میں انتہائی بڑے اجسام یعنی کروڑوں کہکشاؤں کے مجموعے بھی زیرِ گردش ہیں۔ پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ شاید اتنے بڑے اجسام گردش نہیں کرتے لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ کہکشانی ریشے ، کہکشاؤں کے جھرمٹ یعنی کلسٹرز اور جھرمٹوں کے جھرمٹ یعنی ‘‘سپرکلسٹرز’’ بھی اپنے محور پر گھوم رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق، انتہائی وسعتوں پر پھیلی ہوئی کہکشاؤں کے جال ہمارے تصور سے بھی وسیع ہوتے ہیں، تاہم وہ بھی زیرِ گردش ہیں۔ اس تحقیق سے کہکشاؤں کی ساخت اور خود کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔