پلاسٹک کی بوتلوں کا حیرت انگیز اور ذائقہ دار استعمال

پلاسٹک کی بوتلوں کا حیرت انگیز اور ذائقہ دار استعمال

برطانوی سائنسدانوں نے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ونیلا کے ذائقہ میں تبدیل کرنے کیلئے تحقیق پر کام شروع کردیا ہے

لندن (نیٹ نیوز)برطانوی جریدے گرین کیمسٹری میں تحقیق کے شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ونیلا کے ذائقہ میں تبدیل کرنے کیلئے ویلین نامی کیمیکل استعمال کیا جائے گا۔ وینلن ایک ایسا کیمیکل ہے جو کھانے اور کاسمیٹکس کی صنعت میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اسے دواسازی ، صفائی ستھرائی کے سامان اور جڑی بوٹیوں سے دوچار ایک اہم کیمیکل بھی سمجھا جاتا ہے ۔ تحقیق کی اہمیت یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی جوانا سڈلر نے بھی بیان کی ہے ۔جوانا سڈلر نے کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے فضلے کو قیمتی صنعتی کیمیائی شکل میں استعمال کرنے کیلئے حیاتیاتی نظام کو استعمال کرنے کی یہ پہلی مثال ہے اور اس کے معیشت پر بہت مؤثر اور دیرپا اثرات مرتب ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں