شہری نے گاڑی کی خاطر زندگی خطرے میں ڈال دی

شہری نے گاڑی کی خاطر زندگی خطرے میں ڈال دی

امریکا میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں جنگلی ریچھ داخل ہوگیا جسے باہر نکالنے کے لیے شہری نے اپنی جان داؤ پر لگادی

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر اور سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں پر ریچھ کے حملوں کی شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں، اسی دفعہ بھی ریچھ نے امریکی ریاست ٹیننسی کے چھوٹے سے ٹاؤن میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔علاقہ مکین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک ویڈیو میں ریچھ کو گاڑی کے اندر سے باہر نکلتے دیکھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی میں گھسنے والے خطرناک ریچھ کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے ۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے گاڑی کا دروازی کھولا تو طویل القامت ریچھ تیزی سے جنگل کی طرف نکل گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں