آسٹریلیا میں تھوک سے کیا جانے والا شوگر ٹیسٹ ایجاد

آسٹریلیا میں تھوک سے کیا جانے والا شوگر ٹیسٹ ایجاد

آسٹریلوی ماہرین نے ایک ایسا شوگر ٹیسٹ ایجاد کرلیا جس کے ذریعے لعابِ دہن میں شکر کی مقدار معلوم کرتے ہوئے کسی شخص کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلایا جاسکتا ہے

نیو ساؤتھ ویلز(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف نیوکیسل کے ڈاکٹر پال دستور اور ان کے ساتھیوں نے یہ انقلابی شوگر ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جو ویسی ہی ‘‘ٹیسٹنگ سٹرپ’’ پر مشتمل ہے جیسی روایتی شوگر ٹیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر پال اور ان کے ساتھیوں نے ایسے حیاتیاتی حساسیے بنائے ہیں جو تھوک میں شامل شکر کی مقدار صرف چند سیکنڈ میں معلوم کرسکتے ہیں۔ان حساسیوں کو ایک پٹی کا حصہ بنایا گیا ہے جو خون کے ذریعے شوگر معلوم کرنے والی ٹیسٹنگ سٹرپ جیسی ہے ۔استعمال کی غرض سے اس پٹی کو زبان سے چاٹنے والے انداز میں چھوا جاتا ہے پھر اسے ایک آلے میں رکھ کر لعابِ دہن میں شکر کی مقدار معلوم کرلی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں