کٹی پھٹی تحریر والا بوسیدہ کاغذ 38کروڑ روپے میں نیلام

کٹی پھٹی تحریر والا بوسیدہ کاغذ 38کروڑ روپے میں نیلام

گزشتہ دنوں برطانیہ کے مشہور نیلام گھر ‘‘کرسٹیز’’ نے 300سال پرانا ایک بوسیدہ کاغذ ریکارڈ 23 لاکھ 50ہزار ڈالر (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے ) میں نیلام کیا ہے

لندن(نیٹ نیوز)جس پر کٹی پھٹی تحریر موجود ہے جو سر آئزک نیوٹن کی ہے ۔البتہ اس تحریر کے خاص الخاص ہونے کی ایک وجہ اور بھی ہے : اس میں نیوٹن نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب ‘‘پرنسپیا میتھمیٹیکا’’ کے پہلے ایڈیشن میں کچھ ترامیم کرنے کیلئے اپنی ہی تحریر میں کاٹ پیٹ کی ہے ۔ علاوہ ازیں، کاغذ کے اس ٹکڑے پر نیوٹن کے اپنے دستخط بھی موجود ہیں۔ کتاب کا پہلا ایڈیشن 1687میں دستیاب ہوا تھا۔ مختصر مسودے پر مئی سے جولائی 1694 تک کی تاریخیں موجود ہیں۔ اس میں 39سطریں نیوٹن کے ہاتھ سے لکھی ہوئی، جبکہ مزید 21سطریں ڈیوڈ گریگوری کی تحریر کردہ ہیں جو سکاٹ لینڈ کا ماہرِ فلکیات تھا اور اس کتاب پر نظرِ ثانی کے سلسلے میں نیوٹن کے ساتھ کام کررہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں