سانپ،اژدہے بلوں سے نکل کر آبادی میں پہنچ گئے

سانپ،اژدہے بلوں سے نکل کر آبادی میں پہنچ گئے

سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے مشرقی کمشنری ‘العارضہ’ میں شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے

جازان(نیٹ نیوز)اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں بڑی تعداد میں سانپوں اور ایک اژدہے کو رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے قریبی وادی میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور پانی سانپوں کے بلوں میں بھر جانے کے باعث بڑی تعداد میں سانپ پانی کے ساتھ بہتے ہوئے آبادی کے قریب پہنچ گئے ۔ رہائشیوں نے بتایا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو مارا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔خیال رہے کہ ریجن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، لوگوں کو خدشہ ہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ دوبارہ بھی پیش آ سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں