سخت جان بنگلا دیشی جراثیم دنیا میں پھیل سکتے ہیں:تحقیق

سخت جان بنگلا دیشی جراثیم دنیا میں پھیل سکتے ہیں:تحقیق

امریکی اور بنگلہ دیشی سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے بعد خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ایسے سخت جان بیکٹیریا سامنے آئے ہیں

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)جن پر اینٹی بائیوٹکس کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور اگر ان جراثیم کو روکا نہ گیا تو یہ ساری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔یہ تحقیق بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف ہسپتالوں میں نمونیا کے باعث داخل کئے جانے والے ہزاروں بچوں پر کی گئی۔ان میں سے 108 بچے خطرناک جرثوموں کی پانچ اقسام سے متاثر پائے گئے ۔ آکسفورڈ اکیڈمک کے تحقیقی مجلّے کے تازہ شمارے میں شائع رپورٹ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ سنگین عالمی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی فوری اور اشد ضرورت ہے ۔ اس تحقیق میں نکاسی کی خراب صورتِ حال، آلودہ پانی اور نسخے کے بغیر عام فروخت ہونے والی اینٹی بائیوٹکس کو اس مسئلے کا اہم ترین ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں