گھوڑا دولہے کو لے کر بھاگ کھڑا ہوا، ویڈیو وائرل

گھوڑا دولہے کو لے کر بھاگ کھڑا ہوا، ویڈیو وائرل

شادی کی تقریب میں گھوڑا دولہا کو ہی لے کر فرار ہوگیا اور باراتی منہ دیکھتے رہ گئے

راجستھان (نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے قریب رام پورہ گاؤں میں دولہے کو ساتھ لے جانے والے گھوڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔دولہا بڑی شان سے گھوڑے پر بیٹھ کر بارات دلہن کے گھر لایا تو کسی نے گھوڑے کے پاس ہی ایک پٹاخہ چلا دیا۔ گھوڑا بدک گیا اور بھاگ کھڑا ہوا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے چارا دولہا بھی بے بسی کے عالم میں بیٹھا رہا۔اس موقع پر دولہا نے گھوڑے سے اترنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، وہاں موجود باراتی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر گھوڑے کے پیچھے دوڑ پڑے اور چار کلو میٹر دور جاکر گھوڑے کو قابو کیا اور دلہا کو واپس سسرال لے آئے ۔خوش قسمتی سے اس سارے واقعے میں دولہا زخمی نہیں ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں