جرمنی میں چمپانزیوں کے گوریلا پر حملے کا پہلا واقعہ ریکارڈ
انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ کھلے جنگل میں چمپانزیوں نے اپنے سے طاقتور گوریلا پر حملہ کیا اور یہ لڑائی بہت دیر تک جاری رہی
گبون(نیٹ نیوز)اس حملے کو ہم جان لیوا بھی قرار دے سکتے ہیں۔لائپزگ جرمنی میں میکس پلانک مرکز برائے ارتقائی بشریات اور اوسنابروک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ ابتدائی مشاہدہ کیا ہے کہ شاید یہ غذائی قلت یا پھر بارانی جنگل کی کمی اور موسمیاتی قلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ دنیا بھر میں گوریلا اور چمپانزیوں کے درمیان لڑائی کبھی نہیں دیکھی گئی تھی لیکن اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔ اس طرح دو جھڑپیں ہوئیں جو 52 اور 79 منٹ جاری رہیں۔ اس لڑائی میں دوسلوربیک نر اورکئی مادہ گوریلا اپنے بچوں کو بچارہی تھیں کہ چمپانزیوں نے گوریلا کے دو بچے پکڑے اور اور انہیں مارڈالا۔ ماہرین اس پر مزید پہلوؤں سے بھی غورکررہے ہیں۔