ڈرائیور نے گلہری بچاتے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

ڈرائیور نے گلہری بچاتے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

امریکہ میں نوعمر اناڑی ڈرائیور نے ایک گلہری کو بچاتے ہوئے کارکو ایک تاریخی مکان سے ٹکرادیا جو امریکی صدر ابراہام لنکن نے قائم کیا تھا

میسا چیوسیٹس(نیٹ نیوز)یہ مکان صدر لنکن کے اہلِ خانہ کے ایک فرد سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا جو میساچیوسیٹس کے علاقے ہنگم میں واقع ہے اور 19 سالہ لڑکی نے تیزرفتاری سے سفر کے دوران ایک گلہری کو بچاتے ہوئے جب سٹیئرنگ موڑا تو وہ روڈ سے پھسل کر گھر کی حدود میں آگئی اور اس کی آدھی کار اس مکان میں جاگھسی۔یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے جب اوڈی کار برق رفتاری سے صبح ساڑھے چھ بجے گھر میں جاگھسی۔ اس کے بعد فائربریگیڈ عملہ فوری مدد کو آیا اور چند گھنٹوں بعد روڈ کھول دیا گیا جبکہ حادثے میں لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے ۔لڑکی نے بتایا کہ وہ روڈ سے گزررہی تھی کہ کار کے سامنے ایک گلہری آگئی جسے بچاتے ہوئے کار کو موڑا تو وہ تاریخی گھر سے جاٹکرائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں