دلہن نے سٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل

دلہن نے سٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل

شادی کے دوران ورمالا پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے سٹیج پر دلہا کے ساتھ کبڈی کھیلنا شروع کردی، مہمان ہکا بکا رہ گئے

نئی دہلی (نیٹ نیوز)پرانے وقتوں میں دولہا اور دلہن اپنی شادی کے دوران اور اس کے بعد بھی ایک دوسرے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ سب کچھ تبدیل ہوگیا۔انٹرنیٹ پر بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک اور ویڈیو نے دھوم مچادی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا نے تو دلہن کی جانب سے پہنائے گئے ہار کو بڑے آرام سے پہنا۔لیکن جب دلہن کی ہار پہننے کی باری آئی تو اس نے روایتی مشرقی دلہن کا معاملہ چھوڑ کر اپنا لہنگا سنبھالا اور سٹیج پر ادھر سے اُدھر بھاگنا اور اچھلنا شروع کردیا۔بے چارہ دلہا ہار لیے ایک طرف سے دلہن کے پیچھے بھاگنے لگا کہ اسے ہار پہنادے لیکن دلہن کی پھرتی کے آگے بے بس نظر آرہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں