کوڑے دان سے مکھیاں بھگانے کا آسان طریقہ جانئے
موسم گرما میں مکھیوں کی بہتات ہوجاتی ہے جو ذرا سا بھی کوڑا دیکھ کر اس کے ارد گرد منڈلانے لگتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ کے گھر میں ایک بڑا سا کوڑا دان ہے جس میں آپ گھر کا تمام کچرا جمع کرتے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ اس کوڑے دان پر کس قدر مکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں۔ان مکھیوں کو بھگانے کیلئے کتنے ہی پاؤڈر اور سپرے چھڑکے جائیں یہ تھوڑی دیر بعد پھر آجاتی ہیں، تاہم اب ایک ٹک ٹاکر نے ان مکھیوں سے نمٹنے کا آسان حل بتایا ہے ۔ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک خاتون نے بتایا کہ کوڑے دان کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں، اس کے بعد اس کی تہہ میں اچھی طرح نمک چھڑک دیں ۔انہوں نے بتایا کہ نمک کچرے سے نکلنے والے مائع کو جذب کرلے گا اور جب مکھیاں یا دیگر کیڑے مکوڑے اسے کھانے لپکیں گے تو وہ مر جائیں گے ۔ ویڈیو کو 50 لاکھ صارفین نے دیکھا اور ٹک ٹاکر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔