سمارٹ فون کیمرے کو تھرمامیٹر بنانے کا کامیاب تجربہ

سمارٹ فون کیمرے کو تھرمامیٹر بنانے کا کامیاب تجربہ

کوریا کے ماہرین نے سمارٹ فون کیمرے کو تھرمامیٹر میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا(نیٹ نیوز)کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حکومتی فنڈنگ سے ایک مؤثر اور کم خرچ تھرمل امیجنگ سینسر بنایا ہے جو 100 درجے سینٹی گریڈ تک بالکل درست کام کرتا ہے ۔ پروفیسر جون ون چوئی نے ایک ایسا آپٹیکل سینسر بنایا ہے جو ماضی کی دیگر خرابیوں سے پاک ، کم خرچ اور قابلِ بھروسہ ہے ۔ یہ 100 درجے سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت نوٹ کرسکتا ہے ۔ اس چھوٹے سے سینسر کو بہت آسانی سے سمارٹ فون کیمرے کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے ۔وینیڈیم ڈائی آکسائیڈ سے بنا یہ سینسر زیریں سرخ روشنی کو جذب کرکے برقی سگنل میں بدلتا ہے اور اسی بنا پر حرارت کو نمبروں میں ظاہر کرتا ہے ۔ یہ اتنا حساس ہے کہ عام سینسر کے مقابلے میں حرارت کو بجلی کے سگنل میں تین گنا زائد درستگی سے بدلتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں