مدہوش خاتون کی ٹریفک کنٹرول کرنے کی ویڈیو وائرل

مدہوش خاتون کی ٹریفک کنٹرول کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں نشے میں دھت خاتون کی ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع قلعی ناکہ میں مدہوش خاتون سڑک پر نکل آئی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کتنی دیر تک اپنی حرکتوں میں مصروف ہے اور جھوم جھوم کر ٹریفک کنٹرول کررہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے باوجود پولیس نہ پہنچی اور خاتون کئی گھنٹے اپنی حرکتوں میں مصروف رہی۔خاتون کو اپنے ساتھ دو بیگ لے کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ عورت کون تھی، وہ کہاں سے آئی اور کہاں گئی تھی، مقامی لوگوں کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں