معمر خاتون نے عمارت سے گرنے والے شیرخوار کو بچالیا

معمر خاتون نے عمارت سے گرنے والے شیرخوار کو بچالیا

روس میں دادی نے عمارت کی کھڑکی سے گرنے والے شیر خوار بچے کو بچالیا

ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں ہیرو دادی نے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گرنے والے چھوٹے بچے کی جان بچالی، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔چونسٹھ سالہ سویتلانا سرانوفا سپر مارکیٹ سے گھر جارہی تھیں جب انہوں نے بچے ایگور ٹریکون کو اس وقت کیچ کرلیا جب وہ اپنے والدین کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر گیا تھا۔یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ایگور اپنی ماں کے ساتھ کھیل رہا تھا لیکن وہ اچانک ہی کھڑکی جانب چلا گیا اس کی ماں اسے تنہا چھوڑ کر فیڈر بنانے کے لیے چلی گئی تھی۔دادی کا بچے کو بچانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ بچے کی دادی نے بتایا کہ اس کے والد نے انہیں کچھ رقم بطور انعام دی لیکن مجھے اس سے دکھ ہوا اور میں نے انہیں انکار کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں